لاہور (خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اہم اجلاس،اجلاس میں محکمہ تعمیرات کے افسران نے سنٹرل لائبریری بہاولپور کی تزئین و آرائش پر بریفنگ دی،یہ صوبہ پنجاب کی دوسری بڑی لائبریری65 کنال رقبہ پر محیط ہے، 1924 میں اطالوی طرز و تعمیر کی شاہکار اس لائبریری کو تعمیر کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تزئین و آرائش کے لیے 93.3ملین کے خصوصی فنڈز جاری کیے گئے، لائبریری کے ہالز، دروازوں، فلورنگ، الیکٹریکل سسٹم کی بحالی پر کام کیا جا رہا ہے۔