ارکان کانگریس کو آبائی ممالک واپس بھیج دیا جائے‘دونوں پاگل اور دماغی طور پر بیمار ہیں:امریکی صدر
واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم امریکی ارکان کانگریس الہان عمر اور رشیدہ طلیب کے خلاف سخت اور متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہیکہ دونوں کو ملک سے نکال دینا چاہیے۔امریکی صدر نے کہا کہ الہان عمر اور رشیدہ طلیب کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دیا جائے۔ ٹرمپ نے دونوں ارکان کانگریس پر پاگل اور دماغی طور پر بیمار ہونے کے الزامات بھی عائد کیے۔