لاہور(کرائم رپورٹر)سیشن کورٹ سے فرار ہونے والے دو ملزمان کو بہاولنگر سے گرفتار کر لیا گیا ہیایس ایس پی آپریشنز کی زیر نگرانی آئی ٹی اور چوہنگ، گرین ٹاؤن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان سیشن کورٹ کے بخشی خانے سے فرار ہو گئے تھے۔ملزم حمزہ کے خلاف تھانہ اکبری اور شیرزمان کے خلاف گرین ٹاؤن میں قتل کا مقدمہ درج تھادونوں ملزمان کو پیشی کے لیے عدالت لے جایا گیا تھا، جہاں وہ اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔