سیشن کورٹ سے شوٹرساتھی سمیت گرفتار

ملزم شاکر پیشی پر آئے مخالفین کو اپنے ساتھی کے ہمراہ ملکر نقصان پہنچانا چاہتا تھا،سکیورٹی پرمامورجوانوں نے قابوکرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوٹر اور اسکو بھیجنے والے ساتھی کوگرفتار کرلیا۔سیشن کورٹ کی سکیورٹی پر مامور جوانوں نے ملزم شاکر کو گرفتار کیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم اسلحہ لیکر عدالت کے احاطہ میں پیشی پر آئے اپنے مخالفین کو اپنے ساتھی کے ہمراہ ملکر نقصان پہنچانا چاہتا تھا۔ذاتی رنجش کی بناء پر ملزمان نے قتل کا عدالت کے احاطہ میں پلان تیار کر رکھا تھا۔اسلام پورہ پولیس کی تفتیش نے ملزم شاکر سے سب سچ اگلوا لیا۔ملزم شاکر کو قتل کے مقدمہ میں مدعی نے اسلحہ دیکر عدالت کے احاطہ میں موجود ساتھی تک پہچانے کا ٹارگٹ دیا تھا۔سیشن کورٹ کی سکیورٹی پر مامور جوانوں نے کوشش ناکام بنا دی۔ ڈی ایس پی حافظ عبیداللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او اسلام پورہ نے گرفتار ملزم کی نشاندھی پر ریڈ کرکے دیگر ساتھیوں اور ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ماسٹر مائنڈ قیصر اور شاکر،مقصود نذیر شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ ایس پی سٹی ہے بروقت ریسپانس اور قتل کی پلاننگ ناکام بنانے پرڈی ایس پی حافظ عبیداللہ ،انچارج سکیورٹی سیشن کورٹ ،ایس ایچ او اسلام پورہ،اہلکار ذیشان ،اہلکار ولید سمیت ٹیم کو شاباش دی۔