سیشن کورٹ: مسلح نوجوان گرفتار

ملزم نے کالا کوٹ پہن رکھا تھا،تلاشی کے دوران ریوالور سے گولی چل گئی 
لاہور(کرائم رپورٹر)سیشن کورٹ میں سکیورٹی اہلکاروں نے مسلح نوجوان کو کورٹ کی حدود میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سیشن کورٹ میں سکیورٹی اہلکاروں نے مسلح نوجوان کو کورٹ کی حدود میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا،ملزم نے کالا کوٹ پہن رکھا تھا،تلاشی کے دوران ریوالور سے گولی چل گئی تاہم گولی چلنے سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ملزم سیشن کورٹ کی عدالت میں جا رہا تھا۔