اسرائیل کا جنوبی دمشق میں 2فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملہ

دمشق (آئی این پی )اسرائیل نے دمشق کے جنوب میں 2فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملہ کردیا۔مقامی رہائشیوں، سکیورٹی ذرائع اور مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے منگل وبد ھ کی درمیانی رات شام کے دارالحکومت کے جنوب میں واقع ایک قصبے اور جنوبی صوبے درعا کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے جنوبی شام میں فوجی اہداف پر حملہ کیا جس میں ہیڈکوارٹر اور دیگر مقامات شامل ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے شام پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی شام کو جنوبی لبنان نہیں بننے دیں گے۔