لاہور: کماہاں انٹرچینج پر کار اور ٹرک کے تصادم میں ایک ہلاک، 9 زخمی

لاہور: کماہاں انٹرچینج پر کار اور ٹرک کے تصادم میں ایک ہلاک، 9 زخمی

لاہور کے علاقے کماہاں انٹرچینج، عائشانہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 9 دیگر زخمی ہو گئے۔

 حادثہ ایک کار اور ٹرک کے درمیان پیش آیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق 3 شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر 6 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔