ٹوکیو (آئی این پی) رواں سال نومبر کے دوران جاپانی کی ٹویوٹا موٹرز کی عالمی پیداوار میں 5.5 فیصد اور فروخت میں 2.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نے اپنے بیان میں کہا کہ نومبر میں اس کی عالمی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 5.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ تعداد کم ہو کر 8 لاکھ 21 ہزار 723 یونٹس رہ گئی جو گزشتہ چھ ماہ میں پہلی کمی ہے۔دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی کے مطابق بیرون ملک ٹویوٹا کی پیداوار 3.4 فیصد کمی کے ساتھ 5 لاکھ 63 ہزار 546 گاڑیوں تک محدود رہی