لاہور(خصوصی رپورٹ) صارف عدالت میں ایڈوانس رقم لینے کے باوجود گاڑی نہ دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے نجی موٹرز کمپنی فیروز پور روڈ کے خلاف ڈگری جاری کردی۔ عدالت نے درخواست گزار کو 16 لاکھ 46 ہزار اور 662 روپے دینے کا حکم دے دیا۔ صارف عدالت کے جج محمد علی نے محمد حنیف کی درخواست پر ڈگری جاری کی۔ عدالت نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار کو 45 روز میں مکمل رقم واپس کی جائے، اگر مقررہ وقت پر رقم نہ دی گئی تو ماہانہ 3 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔عدالت نے مزید کہا درخواست گزار کو 50 ہزار روپے جرمانے کی رقم بھی ادا کی جائے۔