چک امرو (خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر شکرگڑھ میں سولرموٹر چور گینگ متحرک ،بھاٹی افغاناں اور دین پور سے 12 زرعی موٹریں چوری کرکے لے گئے متاثرین کی جانب سیپولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم چور وں نے گائوں بھاٹی افغاناں کے کسانوں فاروق خان، امجد خان، احسان اقبال، احسان فقیر، جعفر، عباس اور احمد رفیق کے کھیتوں سے 8 سولر موٹریں چوری کر لیں۔ دوسری واردات میں تھانہ سٹی کے علاقہ دین پور میں فاروق خان،طاہر اور محبوب رضا کے کھیتوں سے 4 موٹریں لے اڑے۔