گٹروںکے ڈھکن چوری میں ملوث مافیا کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

 ڈھکن چوری کرنے پر قید اور جرمانے ہوں گے‘ تمام اضلاع کی سپیشل برانچ ٹیموں کی مدد لی جائے گی
لاہور (آئی این پی) پنجاب کے سیکریٹری ہائوسنگ نور الامین مینگل نے کہا ہے  مین ہول کے ڈھکن چوری کرنے پر قید اور جرمانے کیے جائیں گے۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ڈھکن کی چوری میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے تمام اضلاع کی اسپیشل برانچ ٹیموں کی مدد لی جائے۔سیکریٹری ہائوسنگ نے ہدایت کی کہ تمام ایم ڈیز واسا اپنے اضلاع میں مافیا کا سراغ لگانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ مین ہول کے ڈھکن چوری کرنے میں نشے کے عادی افراد کی تعداد کم اور منظم مافیا زیادہ ملوث ہے