یورپ اور ایشیاء میں برفاتی طوفان سے تباہی‘48افراد ہلاک

کروشیا‘جاپان‘سلووینیا ‘مغربی سربیا اور یونان میں لاکھوں لوگ بجلی سے محروم، گھروں میں محصور
برسلز(آئی این پی )یورپی خطے بلقان میں برفانی طوفان نے ہر شے کو برف سے ڈھک دیا، طوفان کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔ بوسنیا میں بھی برفباری سے شاہراہیں بند ہیں، کئی شہروں اور دیہاتوں کا آپس میں رابطہ منقطع ہوکر رہ گیا ہے، دو لاکھ گھرانے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔دوسری جانب کروشیا میں اڑتالیس افراد برف کے نیچے دب گئے۔ سلووینیا اور مغربی سربیا میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ جاپان میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضا فہ ہو گیا‘ یونان میں بھی شدید بارش کے بعد برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔