لندن، ڈربن (آئی این پی )برطانیہ اور آئرلینڈ کے کئی علاقوں میں طوفان ایووین نے تباہی مچادی جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو کررہ گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی بحراو قیانوس میں شدید درجے کا ایووین نامی طوفان موجود ہے جس نے برطانیہ اور آئر لینڈ کے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طوفان کی وجہ سے 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں