سانحہ9 مئی فوجی عدالتوں نے حسان نیازی سمیت مزید 60 ملزموں کو سزائیں سنا دیں

جناح ہائوس حملے میں ملوث عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی  کو 10 سال قید بامشقت ‘ میاں عباد فاروق  2 سال قید بامشقت ‘رئیس احمد  6 سال  ، ارزم جنید 5سال قید بامشقت، علی رضا  کو 6 سال قید بامشقت کا حکم سنایا گیا
فوجی حراست میں لئے جانیوالے 9 مئی کے ملزموں  کیخلاف مقدمات کی سماعت متعلقہ قوانین کے تحت مکمل کر لی گئی ‘مجرموں کو قانونی حق کی یقینی فراہمی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزائیں سنائیں :آئی ایس پی آر
  راولپنڈی (آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک )ملٹری کورٹ نے سانحہ 9 مئی جناح ہاوس حملہ کیس میں ملوث مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دیں،حسان نیازی کو 10 سال،میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2 سال قید بامشقت کی سزا،مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنائیں، فیلڈ کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال، مجرموں کو قانونی حق کی یقینی فراہمی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزائیں سنائیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید مجرمان کو سزائیں سنائی گئی ہیں، مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنائیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال کے بعد سزائیں سنائیں، مجرموں کو قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزائیں سنائی گئیں، قوم حکومت اور افواج انصاف اور ریاست کی ناقابل تسخیر رٹ برقرار رکھنے کے عزم میں ثابت قدم ہیں۔ شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ جناح ہاس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی کو 10 سال قید بامشقت سزا سنائی گئی ہے۔ میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جبکہ رئیس احمد ولد شفیع اللہ کو 6 سال قید بامشقت، ارزم جنید ولد جنید رزاق کو 6 سال قید بامشقت، علی رضا ولد غلام مصطفی کو 6 سال قید بامشقت، راجہ دانش ولد راجہ عبدالوحید کو 4 سال قید بامشقت اور سید حسن شاہ ولد آصف حسین شاہ کو 9 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اے آئی ایم ایچ راولپنڈی پر حملے میں ملوث علی حسین ولد خلیل الرحمان کو 7 سال قید بامشقت، پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان پر حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد نبی کو 2 سال قید بامشقت، ہیڈکوارٹر دیر اسکانٹس پر حملے میں ملوث سہراب خان ولد ریاض خان کو 4 سال قید با مشقت اور جناح ہاس حملے میں ملوث بریگیڈیئر (ر) جاوید اکرم ولد چوہدری محمد اکرم کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم لیاقت ولد لیاقت علی شاہد کو 4 سال قید بامشقت، قلعہ چکدرہ حملے میں ملوث ذاکر حسین ولد شاہ فیصل کو 7 سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث امین شاہ ولد مشتر خان کو 9 سال قید بامشقت، پی ایف بیس میانوالی پر حملے میں ملوث فہیم ساجد ولد محمد خان کو 8 سال قید بامشقت، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث حمزہ شریف ولد محمد اعظم کو 2 سال قید بامشقت اور جناح ہاس حملے میں ملوث محمد ارسلان ولد محمد سراج کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جناح ہاس حملے میں ملوث محمد عمیر ولد عبدالستار کو 6 سال قید بامشقت اور نعمان شاہ ولد محمود احمد شاہ کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جبکہ بنوں کینٹ حملے میں ملوث اکرام اللہ ولد خانزادہ خان کو 9 سال قید بامشقت اور راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث محمد احمد ولد محمد نذیر کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں پیرزادہ میاں محمد اسحاق بھٹہ ولد پیرزادہ میاں قمرالدین کو 3 سال قید بامشقت، جی ایچ کیو حملے میں ملوث محمد عبداللہ ولد کنور اشرف خان کو 4 سال قید بامشقت اور فیصل آباد آئی ایس آئی آفس پر حملے میں ملوث امجد علی ولد منظور احمد کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ جناح ہاس حملے میں ملوث محمد رحیم ولد نعیم خان کو 6 سال قید بامشقت، پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں احسان اللہ خان ولد نجیب اللہ خان کو 10 سال قید بامشقت، راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث منیب احمد ولد نوید احمد بٹ کو 2 سال قید بامشقت، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد علی ولد محمد بوٹا کو 2 سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث سمیع اللہ ولد میر داد خان کو 2 سال قید بامشقت، جناح ہاس حملے میں ملوث میاں محمد اکرم عثمان ولد میاں محمد عثمان کو 2 سال قید بامشقت اور جناح ہاس حملے میں ملوث مدثر حفیظ ولد حفیظ اللہ کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ملٹری کورٹ نے جناح ہاوس حملے میں ملوث سجاد احمد ولد محمد اقبال کو 4 سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث خضر حیات ولد عمر قیاض خان کو 9 سال قید بامشقت، راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ پر حملے میں ملوث محمد نواز ولد عبدالصمد کو 2 سال قید بامشقت اور پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث محمد بلال ولد محمد افضل کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہیڈکوارٹر دیر اسکاٹس حملے میں ملوث محمد سلیمان ولد سعید غنی جان کو 2 سال قید بامشقت، دیر اسکاٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث اسد اللہ درانی ولد بادشاہ زادہ کو 4 سال قید بامشقت، چکدرہ قلعے پر حملے میں ملوث اکرام اللہ ولد شاہ زمان کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔اس کے علاوہ فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد فرخ ولد شمس تبریز کو 5 سال قید بامشقت، جناح ہاس حملے میں ملوث وقاص علی ولد محمد اشرف کو 6 سال قید بامشقت، جناح ہاس حملے میں ملوث امیر ذوہیب ولد نذیر احمد شیخ کو 4 سال قید بامشقت، اے آئی ایم ایچ راولپنڈی حملے میں ملوث فرہاد خان ولد شاہد حسین کو 7 سال قید بامشقت،  ہیڈکوارٹر دیر اسکاٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث عزت خان ولد اول خان کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ملٹری کورٹ نے جناح ہاوس حملے میں ملوث راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ کو 2 سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث ثقلین حیدر ولد رفیع اللہ خان کو 9 سال قید بامشقت، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد سلمان ولد زاہد نثار کو 2 سال قید بامشقت، ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث حامد علی ولد ہادی شاہ کو 3 سال قید بامشقت، راہولی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں محمد وقاص ولد ملک محمد کلیم کو 2 سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث عزت گل ولد میردادخان کو 9 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جناح ہاس حملے میں ملوث حیدر مجید ولد محمد مجید کو 2 سال قید بامشقت، جناح ہاوس حملے میں گروپ کیپٹن (ریٹائرڈ) وقاص احمد محسن ولد بشیر احمد محسن کو 2 سال قید بامشقت، ہیڈکوارٹر دیراسکاٹس حملے میں ملوث محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم کو 2 سال قید بامشقت، گیٹ ایف سی کینٹ پشاور حملے میں ملوث محمد ایاز ولدصاحبزادہ خان کو 2 سال قید بامشقت، چکدرہ قلعے حملے میں ملوث رئیس احمد ولد خستہ رحمان کو 4 سال قید بامشقت، چکدرہ قلعے حملے میں ملوث گوہر رحمان ولد گل رحمان کو 7 سال قید بامشقت کو سزا سنائی گئی۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث نیک محمد ولد نصر اللہ جان کو 9 سال قید بامشقت،فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں فہد عمران ولد محمد عمران شاہد کو 9 سال قید بامشقت، راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں سفیان ادریس ولد ادریس احمد کو 2 سال قید بامشقت،بنوں کینٹ حملے میں ملوث رحیم اللہ ولد بیعت اللہ کو 9 سال قید بامشقت،بنوں کینٹ حملے میں ملوث خالد نوازولد حامد خان کو 9 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اِس کے ساتھ ہی فوجی حراست میں لئے جانے والے 9 مئی کے ملزمان پر چلنے والے مقدمات کی سماعت متعلقہ قوانین کے تحت مکمل کر لی گئی ہے۔ تمام مجرموں کے پاس اپیل کا حق اور دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں، جیسا کہ آئین اور قانون میں ضمانت دی گئی ہے، قوم، حکومت اور مسلح افواج انصاف اور ریاست کی ناقابل تسخیر رٹ کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہیں۔قوم، حکومت اور مسلح افواج انصاف اور ریاست کی ناقابل تسخیر رٹ کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہیں