فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں ایک دلخراش واقعے میں ایک ظالم شوہر نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں متاثرہ خاتون شدید جھلس گئی۔
زخمی خاتون ایشا الائیڈ ہسپتال کے برن وارڈ میں زیر علاج ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاتون کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ملزم کی فوری گرفتاری اور سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اسپتال پہنچیں اور متاثرہ خاتون کی عیادت کی۔ مزید برآں، سی پی او سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے واضح کیا کہ تیزاب گردی جیسے جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔