غزہ میں اسرائیلی حملے شدید، صبح سے 21 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی حملے شدید، صبح سے 21 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی فوج کے تازہ حملے پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ جاری ہیں، جس کے نتیجے میں صبح سے اب تک 21 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی سرحدوں پر مزید کمک پہنچا دی ہے اور ٹینک زمینی پیش قدمی کے لیے تیار ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاری حملوں میں 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی مسلط کردہ بھوک کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔غزہ میں بھوک سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 313 ہو گئی ہے، جس میں 119 بچے شامل ہیں۔