29 عدالتی اشتہاری عدالت میں پیش ،اشتہاریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں: ایس پی ڈاکٹر محمد عمر
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اقبال ٹاؤن ڈویڑن کے مختلف تھانہ جات میں 5 دنوں کے اندر 97 مطلوب ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق 47 مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا29 عدالتی اشتہاریوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا، 21 ریکارڈ یافتہ ٹارگٹ افینڈرز کو بھی گرفتار کر کے ضابطہ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر نے اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں کرنے والے افسران کو شاباش اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے اشتہاریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں