پاک فوج کی گولیوں سے ہلاک47 افغان دراندازوں کی لاشیں15روز گلتی سڑتی رہیں

افغان دہشت گردوں نے 7 سے 9 اگست کے دوران پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش  کی تھی‘فوری کارروائی پر سب مارے گئے
لاشیں افغانستان کی حددد میں گریں‘کوئی لینے نہ آیا‘ بارڈر پر افغان حکام کیساتھ جرگہ کے بعد لاشوں کو گدھوں پر لاد کر لے جایا گیا
کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کے سرحدی علاقے سمبازا میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان دہشت گردوں نے 7 سے 9 اگست کے دوران پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں 47 دہشت گرد مارے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں افغانستان کی طرف گری تھیں لیکن 15 دن گزرنے کے باوجود افغان حکام یا ان کے ساتھی لاشیں لینے نہیں آئے اور اس دوران ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں سرحد پار افغانستان کی حدود میں گلتی سڑتی رہیں۔25 اگست کو بارڈر پر افغان حکام کے ساتھ جرگہ کے بعد ان لاشوں کو گدھوں پر لاد کر لے جایا گیا۔فتنہ الخوارج کی اس بڑی تشکیل کو کسی بھی دہشت گردنانہ کاروائی سے پہلے  ہی ٹھکانے لگا دینا سیکورٹی اور انٹیلیجینس اداروں کی بڑی کامیابی ہے۔سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے ایسی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔