جائیداد کے تناز ع پر فائرنگ ،خاتون زخمی

بھائیوں میں جھگڑا، پولیس فوری ایکشن، اسلحہ برآمد ، 12 ملزم حراست میں لے لئے
لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹائون کے علاقے میں پراپرٹی تنازعہ پر تین سگے بھائیوں اور ان کے ساتھیوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پروین نامی خاتون زخمی ہو گئی جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ دروش، سعد گل اور امیر گل کے درمیان جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی شاہدرہ ٹائون پولیس نے اے ایس پی شاہزیب کی نگرانی میں فوری کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق بروقت کارروائی سے بڑے سانحے کو ٹال دیا گیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید قانونی پیش رفت جلد سامنے لائی جائے گی۔