ملزم سانول اسی گا ئوں کارہائشی، مافیہ بی بی موقع پر دم توڑ گئی ،لاش ہسپتال منتقل
بورے والا (خصوصی رپورٹ)نواحی گا ئوں 243ای بی میں رشتہ کے تناز ع پر مسلح شخص نے فائرنگ کر کے نوجوان لڑکی کو قتل کر دیا اورفرارہوگیا۔ ملزم سانول چوہان بھی اسی گا ئوں کا رہائشی ہے ،ملزم کی فائرنگ سے مافیہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ تفصیل کے مطابق نواحی گا ئوں 243ای بی میں رشتہ کے تنا زعہ پر مسلح شخص نے فائرنگ کر کے نوجوان دوشیزہ کو قتل کر دیا، سانول چوہان سکنہ 243ای بی نے فائرنگ کی تو مافیہ بی بی گولیوں کی زد میں ا ?کر موقع پر ہی دم توڑ گئی ،مقتولہ کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی رانا افتخار احمد موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔