ایران کے پاس صرف 3 دن ،فون پررابطہ کر سکتا ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

ایران کے پاس صرف 3 دن ،فون پررابطہ کر سکتا ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس صرف 3 دن ہیں، اس کے بعد ان کا تیل اور انفراسٹرکچر تباہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران بات چیت کرنا چاہے تو وہ براہ راست فون کے ذریعے رابطہ کرے، کیونکہ یہ معاملہ فون پر بھی طے کیا جا سکتا ہے۔فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے وفد بھیجا گیا کیونکہ 18 گھنٹے کی پرواز ہے، لیکن وہ کہتے ہیں کہ جلد جنگ ختم ہو جائے گی اور امریکہ کو فتح حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں کچھ فریقین قابلِ قبول ہیں، اور امید ہے کہ ایران دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا۔ٹرمپ نے یورینیم افزودگی کے معاملے پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ امریکہ اس تک رسائی حاصل کرے گا۔ چین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ زیادہ مایوس نہیں مگر مزید تعاون کی ضرورت ہے۔ نیٹو کے کردار پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے متعلق صورت حال میں نیٹو امریکہ کے ساتھ نہیں تھا، اور برطانیہ کے بحری جہاز بھیجنے کا اقدام غیر مناسب تھا۔
انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی 2025 میں ممکنہ جنگ کا ذکر بھی کیا اور بتایا کہ انہوں نے 8 جنگی تنازعات روکنے میں کردار ادا کیا، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم بھی شامل ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اس حد تک پہنچ گئی تھی کہ جوہری تصادم کا خطرہ تھا، اور انہوں نے لاکھوں جانیں بچانے کے لیے کردار ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کا بہت احترام کیا اور وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو قابلِ احترام قرار دیا۔