ایشین گیمز ہاکی: پاکستان کو پہلی شکست، ملائیشیا نے 4-5 سے ہرادیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان کو پہلی شکست، ملائیشیا نے 4-5 سے ہرادیا

ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کو مسلسل تین فتوحات کے بعد پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایچی ناگویا میں جاری ہاکی مقابلوں میں ملائیشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4-5 سے شکست دے کر قومی ٹیم کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ روک دیا۔میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے کے خلاف بھرپور دباؤ برقرار رکھا، تاہم ملائیشیا نے فیصلہ کن لمحات میں برتری حاصل کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرلی۔اس سے قبل پاکستان نے ایشین گیمز میں تھائی لینڈ کو 0-9، ازبکستان کو 1-5 اور چین کو 0-3 سے شکست دی تھی۔