لاہور میں چکن اور سبزیوں کی قیمتوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں

لاہور میں چکن اور سبزیوں کی قیمتوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں

لاہور میں چکن اور سبزیوں کی سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو جرمانے اور مختلف مقامات کو سیل کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق لاہور میں آج 1 ہزار 128 مقامات پر چکن اور سبزیوں کی قیمتوں کی چیکنگ کی گئی۔مقررہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے پر 190 کارروائیاں کی گئیں، جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 16 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ دیگر خلاف ورزیوں پر بھی 44 کارروائیاں کی گئیں۔ترجمان کے مطابق پرائس کنٹرول کارروائیوں کے دوران 152 افراد کو جرمانے کیے گئے اور مجموعی طور پر 87 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزیوں پر 20 دکانیں اور دیگر مقامات کو سیل بھی کیا گیا۔