لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 16 سالہ لڑکی شازیہ نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی، جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ واقعے کے حقائق جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال لڑکی کی جانب سے مبینہ خودکشی کی کوشش کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔