مریم نواز کے بیانات تفرقہ اور تنگ نظری پھیلانے والے ہیں:پیپلز پارٹی

مریم نواز کے بیانات تفرقہ اور تنگ نظری پھیلانے والے ہیں:پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات کو تنگ نظر اور تفرقہ پیدا کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

 اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو عوامی خدمت پر فوکس کرنا چاہیے، نہ کہ تفرقہ انگیز باتوں پر۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، کھوکھلے بیانات پر نہیں، اور جو لوگ سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف مانگ رہے ہیں، وہ سیاست نہیں کر رہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ذریعے فوری کیش ریلیف فراہم کیا جائے، جیسا کہ 2022ء اور رمضان پیکیج میں کیا گیا تھا۔پی پی رہنما نے پنجاب حکومت پر زور دیا کہ دکھاوے کے بجائے حقیقی خدمت پر توجہ دی جائے اور سوال کیا کہ وفاقی حکومت کامیاب سماجی تحفظ کے نظام کو فوری ریلیف کے لیے کیوں استعمال نہیں کر رہی۔