ڈی جی خان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی جی خان میں الیکٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، سندھ کا کیا حال ہے میں بات نہیں کرنا چاہتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی کے آگے امداد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، پنجاب کے عوام کا پیسہ پنجاب کے عوام پر خرچ ہوگا۔مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کو سمجھائیں، سندھ میں کیا ہورہا ہے، اس پر بات نہ کریں اور اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔ انہوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کو نعروں کے سوا کچھ نہیں ملا، جبکہ موجودہ حکومت عملی کام کررہی ہے، اسکول کے بچوں کو دودھ دیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ڈی جی خان ڈویژن کے لیے 101 ای بسیں چلیں گی، جن میں لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور، تونسہ، کوٹ ادو شامل ہیں، اور خواتین، طلبہ، بزرگوں کے لیے مفت سفر، معذور افراد کے لیے ریمپ اور خواتین کے لیے محفوظ نشستیں موجود ہوں گی۔انہوں نے بارڈر ملٹری پولیس میں خواتین کی پہلی شمولیت اور تمام شہروں میں یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے پر بھی روشنی ڈالی۔