مریم نواز نے پنجاب کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑا:عظمیٰ بخاری

مریم نواز نے پنجاب کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑا:عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے کل پوری قوم کے سامنے پنجاب کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑا۔

 انہوں نے واضح کیا کہ سیلاب متاثرین اور پنجاب پر سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور جو عملی کام نہیں کر سکتے وہ غیر ضروری زبان درازی سے باز رہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا ہے، اور وہ صوبے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین مریم نواز کے کارکردگی پر پوائنٹ اسکورنگ کرتے ہیں، لیکن وہ اور ان کی ٹیم ہمیشہ عوام کے سامنے اپنے اقدامات پیش کرتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جن کی اپنی کارکردگی قابل ذکر نہیں، وہ دوسروں کے اچھے کاموں میں کیڑے تلاش کرتے ہیں۔ مریم نواز نے پنجاب میں میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس کی مثال قائم کی ہے۔