مغلپورہ: رکشہ ڈرائیورز کا ایل ٹی سی کے خلاف احتجاج

مغلپورہ: رکشہ ڈرائیورز کا ایل ٹی سی کے خلاف احتجاج

لاہور: مغلپورہ چوک پر آٹو رکشہ ڈرائیورز نے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور متعلقہ محکمے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

رکشہ ڈرائیورز نے الزام عائد کیا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے افسران بلاجواز بھاری جرمانے عائد کرتے ہیں۔ ان کے مطابق 5 ہزار سے 10 ہزار روپے تک کے چالان کیے جاتے ہیں جنہیں ادا کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔مظاہرین نے مزید کہا کہ کبھی روٹ نہ ہونے کا بہانہ بنا کر اور کبھی دیگر وجوہات کے نام پر رکشوں کو بند کر دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ان کا روزگار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔احتجاج میں شریک رکشہ ڈرائیورز نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ حکام فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لیں اور ان کے مسائل حل کیے جائیں تاکہ وہ سکون سے روزگار کما سکیں۔