لاہور: موسم خشک، آلودگی خطرناک سطح پر

لاہور: موسم خشک، آلودگی خطرناک سطح پر

لاہور میں موسم آج گرم اور خشک رہے گا جبکہ مطلع دن بھر صاف رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔ شہر میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلتی رہے گی اور نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 156 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے مضر ہے۔

علاقائی سطح پر فضائی آلودگی کی شرح درج ذیل رہی:

بیدیاں روڈ: 237 (انتہائی خطرناک)
برکی روڈ: 191
شادمان: 188
راوی روڈ: 180
ماڈل ٹاؤن لنک روڈ: 173
ماہرین کے مطابق شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور ماسک کے استعمال کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ سانس اور دل کے مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔