اسلام آباد (آئی این پی ) سفارتی ذرائع کے مطابق صدر قازقستان قاسم جومارت توتائیو کی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر نومبر کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد آمد متوقع ہے۔ ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم مرات نورتلیو بھی ہوں گے جبکہ متعدد قازق وزرا پر مبنی ایک بڑا وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔ قاسم جومارت توتائیو وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار و دیگر سے ملاقاتیں کریں گے