فرانسیسی شہری نے بجلی پیدا کرنے کا حیرت انگیز نظام قائم کر لیا

پیرس (آئی  این پی )  فرانس کے شہری نے بجلی پیدا کرنے کا حیرت انگیز نظام قائم کر لیا  وہ 8 سال سے اپنے گھر میں لیپ ٹاپ بیٹریوں کی مدد سے بجلی پیدا کر رہا ہے۔غیرملکی  میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوبکس  نامی شہری نے ایک ہزار استعمال شدہ لیپ ٹاپ کی بیٹریاں اکٹھی کرکے ان کے اندرونی سیلز  (زیادہ تر لیتھیم-آئن 18650 ) باہر نکالے جس کے بعد اس نے ان سیلز کو ایک خاص ریک سسٹم میں ری ارینج کیا تاکہ وہ زیادہ مستحکم بیٹری پیک بن سکیں۔اس کے علاوہ انہوں نے سولر پینلز بھی نصب کر رکھے ہیں ، انہوں نے آگ یا شارٹ سرکٹ  کے خطرے سے بچنے کیلئے یہ بیٹری بینک تقریبا 50 میٹر دور الگ شیڈ میں رکھا ہے