واشنگٹن (آئی این پی )ورلڈ بینک نے خبردار کیا ہے کہ 2030 تک جنوبی ایشیا کی 90 فیصد آبادی یعنی 1.8 ارب افراد ناقابلِ برداشت اور جان لیوا گرمی کی زد میں ہوں گے۔ جنوبی ایشیا کو ایک بڑے ماحولیاتی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ 462 ملین لوگ شدید سیلاب کے خطرے سے دوچار رہیں گے۔ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق فرام رسک ٹو ریزیلینس: ہیپلنگ پیپل اینڈ فرمز اڈاپٹ اِن سائو تھ ایشیا کے عنوان سے جاری رپورٹ میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کی کیس اسٹڈیز کی بنیاد پر یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا دنیا کے انتہائی حساس خطوں میں سے ایک بنتا جا رہا ہے جہاں آتے برسوں میں شدید تر موسمی جھٹکے معمول بن سکتے ہیں