وزیراعظم آج بحرین جائیں گے، شاہ سمیت متعدد اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف آج   بحرین کے دورہ پر روانہ ہوں گے وہ یہ دورہ  بحرینی شاہ کی دعوت پر کر رہے ہیں ۔ ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ بحرین کے دوران بحرینی شاہ سمیت متعدد اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری، تجارت اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے۔