آئندہ منشیات یا کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہو نگا:وسیم
بورے والا (خصوصی رپورٹ)منشیات فروش نے منشیات کے دھندے سے حلفاً تائب ہونے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گا ئوں 50 کے بی کا رہائشی وسیم کافی عرصے سے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث تھا، گزشتہ روز اس نے اپنے علاقے کے معززین اور نمائندہ شخصیات،چک نمبر 50 کے بی کے نمبر دار امانت علی اور سماجی رہنماء محمد شیر خان کھچی،ممتاز احمد، چن نواز، سجاد حسین اور محمد یار خان کھچی سمیت معززین علاقہ کی موجودگی میں حلفاً باقاعدہ طور پر اس مکروہ دھندے سے توبہ کر لی ہے۔اس موقع پر اس نے وعدہ کیا کہ آئندہ کبھی بھی منشیات کی فروخت یا اس سے متعلق کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہونگا۔اس اہم اعلان کے دوران علاقے کے معززین،مقامی انتظامیہ اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔تمام متعلقہ اداروں کو شاہد وسیم کی اس توبہ کو نوٹ کرنے کی درخواست کی گئی ہے،تاکہ اس کی اصلاح کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے اور آئندہ کوئی غیر قانونی قدم نہ اٹھایا جائے۔علاقے کے عوام نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے اور اْمید ظاہر کی ہے کہ یہ فیصلہ دوسرے افراد کے لیے بھی سبق ثابت ہوگا جو ایسے غیر قانونی کاموں میں ملوث ہیں۔