پی پی، ن لیگ اختلافات برقرار

دونوں جماعتوں کی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کا شڈول طے پاسکا نہ ٹی او آر بنے،آئندہ ہفتے اجلاس متوقع 
کراچی (خصوصی رپورٹ)پیپلزپارٹی اور ن لیگ کیدرمیان اختلافی امور حل کرنے کے معاملے میں پیش رفت نہ ہوسکی۔ دونوں جماعتوں کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس شیڈول نہ ہوسکا۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی کمیٹی کا اجلاس طے ہوا نہ ٹی او آر بنے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کیتحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹی کو ٹاسک دیاہے۔پیپلزپارٹی نے ن لیگ کیساتھ معاہدے پر عمل نہ کرنیکی شکایات کی ہیں۔معاہدے کے تحت پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پارلیمانی،انتظامی سیاسی امور پر اعتماد میں نہیں لیاجارہا ہے۔اسلام آباد کی حالیہ صورتحال کی وجہ سے وفاقی وزرا ء مصروف ہیں ،آئندہ ہفتے پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کی مذاکرات کمیٹی کا اجلاس متوقع ہے۔