وفاق میں متعدد معاملات پر اتفاق پیپلزپارٹی کا سی ای سی اجلاس آج ہوگا، وزیر اعظم ارکان کو اعتماد میں لیں گے ،ذرائع
کراچی (خصوصی رپورٹ)پیپلزپارٹی اور ن لیگ قیادت کیدرمیان متعدد معاملات پر اتفاق ہو گیا، جبکہ پنجاب کیحوالے سیٹھوس پیشرفت نہیں ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں تمام صوبوں سے سی ای سی ارکان شریک ہوں گے۔ سی ای سی ارکان کو وزیراعظم اور ن لیگ کے رہنمائوں کیساتھ ہونے والی بات چیت پر اعتماد میں لیاجائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت اور ن لیگ کے ساتھ تعلقات پر بڑے فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کیپارلیمانی ارکان سی ای سی کو سینیٹ ،قومی اسمبلی میں مجوزہ قانون سازی سیآگاہ کریں گے، پنجاب میں سیلاب زدگان کی امداد،بی آئی ایس پی پروگرام پر بھی سی ای سی اجلاس میں بات ہوگی۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی 30 نومبر یوم تاسیس جلسے کیانعقاد کا بھی فیصلہ کریگی۔