قانون سازی بھی مئوخر ،مجھے کہا گیاہے فی الحال قانون سازی کے بلز پیش نہ کئے جائیں:سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد (بیورو رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک )حکمران اتحاد کی دونوں بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)کے درمیان معاملات تاحال طے نہ پاسکے ، قانون سازی بھی روک دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان معاملات کے حل کیلئے بیک ڈور کوششیں جاری ہیں تاہم دونوں جماعتوں نے پس پردہ رابطوں کے ذریعے کوئی قانون سازی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔مسلم لیگ (ن)اور پی پی پی کے درمیان معاملات طے نہ پانے کی وجہ سے حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران قانون سازی کا عمل روک دیا ہے۔قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری اورپیپلزپارٹی کے رہنماء سید نوید قمر نے مجھے کہا گیاہے کہ فی الحال قانون سازی کے بلز منظوری کیلئے پیش نہ کیے جائیں، اسمبلی قواعد میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی ترامیم کی منظوری کے علاوہ باقی قانون سازی تاحکم ثانی روک دی گئی ۔