حماد اظہر آج پنجاب میں احتجاج

سب دوبارہ نکلیں گے،پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں دوسرا راؤنڈ ہوگا،سب اسلام آباد کا رخ کریں گے: حماد اظہر کا ٹویٹ
لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے آج پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دیدی قائم مقام صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر نے ٹویٹ کے ذریعے پیغام دیاقائم مقام صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایات دے دی ہیں، سب دوبارہ نکلیں گے،پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں دوسرا راؤنڈ ہوگا،سب اسلام آباد کا رخ کریں گے، پاکستان تحریک انصاف کی فائنل کال کے بعد احتجاج کے دوران شہر میں پولیس نے دفعہ 144کیخلاف ورزی پر 90 سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار کر کے مقدمات درج لیے۔مقدمات میں پولیس مقابلوں کی دفعات بھی شامل ہیں،پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف ہربنس پورہ، مزنگ، اسلام پورہ، لاری اڈا۔قلعہ گجر سنگھ، شفیق آباد، جوہر ٹاؤن ، گرین ٹاؤن ، مناواں اور ڈیفنس سی میں مقدمات درج ہوئیگرفتار ملزمان میں رانا ضمیر ، رانا احسان، ایم پی اے حافظ ذیشان، عرفان، حضرت گل، نعیم بادشاہ، عنصر، امداد، سلمان، فیض، ارشد، عثمان، شرافت، سنیل، وقاص، شبیر، عثمان، اسرار، وقار، فیاض، حمزہ سمیت دیگر شامل ہیں ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے لاری اڈا کے قریب پولیس پارٹی پر پتھراو کیا،اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں۔ذرائع پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے دیگر ملزمان کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، موبائل وڈیوز اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔