پولیس کی مدعیت میں تھانہ ٹیکسلا میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں پی ٹی آئی کے رہنما عمر امین گنڈاپور، سالار خان کاکڑ اور شاید خٹک کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت 14 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق حملہ آور ملزمان ٹیئر گیس گن، ربڑ بلٹس گنز اور اسلحہ سے لیس تھے اور انہوں نے پولیس افسران پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔ ملزمان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی، اور شیلنگ کے دوران پولیس کو منتشر کر دیا۔ اس حملے میں کانسٹیبل مبشر حسن زخمی ہوئے اور بعد میں انہیں اغوا کر کے ہکلہ پل کے نیچے پھینک دیا گیا، جہاں وہ جاں بحق ہو گئے۔ایف آئی آر کے مطابق حملے میں کانسٹیبل عدنان، ریئس اور نعیم بھی زخمی ہوئے تھے۔ کانسٹیبل مبشر حسن کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔