چین کے سیویگائوچنگ- دو 03 اور 04 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ

    بیجنگ(یواین پی)چین نے  پیر کی صبح 7بجکر 39 منٹ پر جیو چھوان سیٹلائٹ لانچنگ سینٹر سے لانگ مارچ 2 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے سیوے گائوچنگ- 2     03 اور 04 سیٹلائٹس کامیابی سے لانچ کیے۔ سیٹلائٹس کامیابی کے ساتھ طے شدہ مدار میں داخل ہوئے اور  لانچنگ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا