لاہور میں کئی مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

داتا دربار، آزادی چوک اور شاہدرہ پر ٹریفک بحال‘ موٹر ویز کے مختلف سیکشن  اور بس اڈے  بند
 لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں کئی مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، شہر میں داتا دربار، آزادی چوک اور شاہدرہ پر ٹریفک جزوی طور پر بحال ہو گئی ہے۔کنٹینرز اور ٹرکوں کو ہٹا کر ایک گاڑی کے گزرنے کا راستہ بنا دیا گیا  جبکہ ایمرجنسی کی صورت راستے دوبارہ بند کیے جا سکتے ہیں تاہم پولیس موقع پر موجود ہے۔دوسری جانب لاہور میں موٹر ویز کے مختلف سیکشنز  چوتھے روز بھی بند رہے جبکہ جنرل بس سٹینڈ، بادامی باغ اور بند روڈ کے اڈے بھی بدستور بند ہیں