ترسیل کا بڑا منصوبہ ناکام،3600 لٹر ڈرنکس، 15ہزار ڈھکن، پیکنگ میٹریل، 80 لٹر محلول فلیور بھی تلف
لاہور(کرا ئم رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھاڑٹی نے جعلی کولڈ ڈرنکس کی ترسیل کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے نواحی علاقے غریب آباد میں چھاپہ مار کر جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والے یونٹ کو بند کرا کے مقدمہ درج کر ادیا جبکہ موقع سے 6 افراد گرفتار کرا دیا گیا۔سیفٹی ٹیم نے 3600 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس، 15ہزار ڈھکن، پیکنگ میٹریل، 80 لٹر محلول فلیور، 47 کلو خالی بوتلیں اور ٹویسٹر تلف جبکہ سپلائر گاڑی، فلنگ مشینیں، 9 سلنڈر، ٹینک، ڈرم، کولر اور برتن ضبط کر لئے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق موقع پر کئے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی کی گئی، کولڈ ڈرنکس میں برکس کی مقدار مقرر کردہ حد سے کم پائی گئی، یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بہتات پائی گئی۔