پولیس ملازمین، اہلخانہکا علاج ، مزید 29لاکھ جاری

لیڈی کانسٹیبل ارشاد بیگم کو علاج معالجے کیلئیاڑھائی لاکھ دئیے گئے
لاہور (کرائم  رپورٹر )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں ،پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 29لاکھ 25ہزار روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق غازی سب انسپکٹر مقصود احمد کو کینسر کے علاج کے لئے 05لاکھ روپے فنڈز جاری، اے ایس آئی عطا محمد کو علاج معالجے کے لئے 04لاکھ 50ہزار روپے ،اے ایس آئی جاوید، کانسٹیبل ثمیر ریاض، لیڈی کانسٹیبل ارشاد بیگم کو علاج معالجے کے لئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔