چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ کسووال کی حدود میں زمیندار کو چار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا، ہسپتال منتقل، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، نواحی گائوں 116 سات سی آر کا رہائشی ثمر عباس اپنے کھیتوں میں پانی لگانے رات 10 بجے جارہا تھا تو یونین کونسل کے قریب چھپ کر بیٹھے ہوئے حسن، باہر، عامر تین بھائیوں نے شمیر کے ہمراہ پستولوں سے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے، ثمر عباس نے ملزموں کے خلاف تھا نہ کسووال میں اسے قتل کرنے کے منصوبہ کی درخواست دے رکھی جس کا ملزموں کو رنج تھا۔ پولیس تھانہ کسووال نے ثمر عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے حسن کو گرفتار کر لیا ہے۔