معذوربچی سے اجتماعی زیادتی حنا پرویزبٹ ملنے پہنچ گئیں

معذور بچوں کو درندگی کا نشانہ بنانیوالے انسان کہلانے کے لائق نہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)معذوربچی سے اجتماعی زیادتی کرنے پر حنا پرویزبٹ متاثرہ خاندان سے ملنے پہنچ گئیں چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویزبٹ نے متاثرہ خاندان کومکمل انصاف کی یقین دہانی کرائی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ معذور بچوں کو درندگی کا نشانہ بنانیوالے انسان کہلانے کے لائق نہیں، ایسے کیسز کو صرف خبروں کی حد تک محدود نہیں رکھنا بلکہ سخت سزا ئیں بھی دلوانی ہیں۔