یمن میں امریکی فضائی حملے، القاعدہ رہنما سمیت 9 ارکان ہلاک

 حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ کا مقامی رہنما بھی شامل ہے،سکیورٹی ذرائع
صنعا(آئی این پی ) یمن میں امریکی فضائی حملوں میں القاعدہ کے مارے گئے ارکان کی تعداد9ہوگئی ہے ۔ فرانسیسی خبر رساںادارے کے مطابق یمنی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یمن میں ہونے والے امریکی فضائی حملوں میں القاعدہ کے 9 ارکان بھی مارے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ کا مقامی رہنما بھی شامل ہے۔امریکا نے یمن کے شمالی علاقے میں فضائی حملے کیے ۔