یمن پر امریکی فضائی حملے، 1 شہری شہید، 4 زخمی

 صنعا(آئی این پی )امریکی فضائیہ نے یمن پر 7 مقامات پر بمباری کی جس میں 1 یمنی شہری شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ نے یمن کے علاقے سعد پر نئے حملے کیے ہیں۔حوثی ذرائع نے بتایا کہ حفصین کے علاقوں میں کیے گئے حملوں میں 1 شخص شہید اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صعد کے مشرقی علاقے میں بھی 2 حملے کیے گئے ہیں۔امریکی فوج کی مرکزی کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ یمن میں حوثیوں کے خلاف 24 گھنٹے سے حملے جاری ہیں۔