اسرائیل کے شہر تل ابیب کے آسمان پر کوؤں کے بڑے جھنڈ کے منڈلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہے، جس نے صارفین میں تشویش اور قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔
ویڈیو میں کوؤں کا غول غیر معمولی انداز میں شہر کے اوپر چکر لگاتا دکھائی دے رہا ہے۔کچھ صارفین اسے بدشگونی یا آنے والے بڑے واقعے کی علامت قرار دے رہے ہیں۔ماہرین نے خبردار کیا کہ یہ قدرتی وجوہات جیسے موسم کی تبدیلی، خوراک کی تلاش یا ماحولیاتی عوامل کی وجہ سے ہوتا ہے اور اسے سائنسی تناظر میں دیکھنا چاہیے۔ویڈیو نے جہاں لوگوں کی توجہ حاصل کی، وہاں موجودہ کشیدہ حالات کے باعث افواہیں اور قیاس آرائیاں بھی بڑھ گئی ہیں۔