ساہیوال(خصوصی رپورٹ)مکان کرایہ و بل بجلی مانگنے کے رنج پر جھگڑا، خنجر کے وار سے 1 شخص قتل، 1 زخمی ہوگیا، تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقے 93سکس آر میں بجلی کابل مانگنے پر جھگڑا 2کرایہ دار ملزم سانول اور سجاول و دیگر 3 ملزمان نے مالک مکان کے برادر نسبتی کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا محمد خالد نے اپنے برادر نسبتی نویدکو ساتھ لیجاکر اپنے کرایہ داروں سے کرایہ اور بجلی کے بل کا تقاضا کیا تھا جس پر جھگڑا ہو گیا جھگڑا کے دوران ملزم سانول نے اپنے خنجر کا وار کیا جس سے نوید شدید زخمی ہو گیا اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہیں پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔