بجلی گرنے سے 1 شخص شدید زخمی

قصور(خصوصی رپورٹ) پتوکی کے نواح میں آسمانی بجلی گرنے سے کھیتوں میں کام کرنے والا ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، 50 سالہ محمد اصغر لالو بونگی ہلہ پتوکی کے قریب کھیتوں میں کام کررہا تھا کہ بارش کے دوران اچانک اس پر آسمانی بجلی گرگئی،ریسکیو 1122 کے عملہ نے موقع پرپہنچ کر مریض کو ابتدائی طبی امداد دے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی منتقل کردیا۔